عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، کسی بھی شہر کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے، ڈی آئی جی پولیس نصیر آبادنذیر احمد کرد

پیر 21 مئی 2018 20:25

ڈیرہ مراد جمالی۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آبادنذیر احمد کرد نے ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں آئے روز ہونے والے چوری کی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد اور جعفرآباد سے رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں آئے روز ہونے والے چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیراحمد کردنے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایس پی نصیر آباد اور جعفرآباد سے ہونے والے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، کسی بھی شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے آئے روز ہونے والے چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں سے عوام میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :