Live Updates

عمران خان کو تحریک انصاف کے اندر سے بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا

پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں نے ایکا کر لیا، چور دروازے سے داخل ہونیوالے کو ٹکٹ دی تو شدید مزاحمت کریں گے

پیر 21 مئی 2018 20:59

عمران خان کو تحریک انصاف کے اندر سے بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں نے ایکا کر لیا،چور دروازے سے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے داخل ہونے والے کو ٹکٹ دی تو شدید مزاحمت کریں گے تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیزی کے پی ٹی آئی میں شمولیت اور حلقہ این اے 90 سے پاکستان تحریک انصاف سے الیکشن لڑنے کے بعد حلقہ این اے 90 پی پی 77 اور 78 کے تمام امیدواروں نے ایکا کر لیا اور ایک تحریری درخواست چیئر مین پارلیمانی بورڈ کو بھجوا دی جس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں درخواستیں دینے والوں میں سے جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا دل جان سے اسے کامیاب کرانے کے لئے جہدوجہد کریں گے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کو چھوڑ کر کسی لوٹے کو ٹکٹ دی تو اس کی شدید مزمت کی جائے ،ممتاز کاھلوں۔عنصر مجید نیازی۔ملک شعیب اعوان۔راوسرور۔مہر منصور حیات لک۔راو راحت علی خان۔محسن رضا۔ذوالفقار بھٹی۔ملک ارشد اعوان۔شہزاد قریشی۔راو مدثر۔ملک ھمایوں اعوان۔فیاض احمد اوٹھی۔محمود بخش گیلانی۔نوید اسلم وڈائچ۔شہباز باجوہ ایڈووکیٹ نے چیئرمین پارلیمانی بورڈ کومشترکہ درخواست دائر کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات