گگومنڈی، خالد محمود چوہان کو NA.162سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا

پیر 21 مئی 2018 21:02

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خالد محمود چوہان کو NA.162سے پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا ۔ اعلیٰ قیادت نے حلقہ میں جا کر انتخابی مہم شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔NA.162کی سیٹ بھاری اکثریت سے جیت کر پارٹی کو دیں گے ۔سٹی صدر طارق مسعود گجر ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سٹی صدر طارق مسعود گجر نے سٹی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ PTIکی اعلیٰ قیادت نے NA.162بورے والا کا ٹکٹ ضلعی صدر PTIوہاڑی چوہدری خالد محمود چوہان کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خالد محمود چوہان ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ماچھیوال سے رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں اور ان کے والد قربان علی چوہان اسی حلقہ NA.162سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو نے کے بعد وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اس لیے حلقہ میں ان کا وسیع ووٹ بنک موجود ہے جو خالد محمود چوہان کی یقینی جیت کا سبب بنے گا ۔سٹی صدر نے مزید کہا کہ NA.162کی سیٹ جیت کر پارٹی کو دیں گے ۔