فیصل آباد،ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن اینڈ ایڈریسنگ کمیٹی ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز کی زیر صدارت اجلاس

پیر 21 مئی 2018 22:08

فیصل آباد۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن اینڈ ایڈریسنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،سیکرٹری کمیٹی ڈاکٹر سید عطاء المعلم،محکمہ صحت،فوڈ اتھارٹی اوردیگر محکموں کے افسران ونمائندگان بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی ضروری ہے تاکہ والدین میں آئندہ نسل کو متوازن اور درکار غذا کی فراہمی کا احساس اجاگر اور ان کی صحیح معنوں میں جسمانی و ذہنی نشو ونما ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بچوں کو غذائی قلت کے اہم مسئلہ سے بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آئرن اور وٹامنز کی کمی دور کرنے کے لئے ادویات ،غذائی سپلیمنٹ اور علاج معالجہ میں کوتاہی نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی دور کرنے کے لئے انہیں وٹامن کی حامل اشیاء کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرائیں تاکہ بچوں کے وزن کے حساب سے قد میں اضافہ ہو اور وہ انیمیا سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔اس ضمن میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سروے کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کی سکریننگ کرے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند اورتوانا قوم ہی ترقی وخوشحالی کی منازل حاصل کرسکتی ہیں لہذا بہتر پرورش اورنشوونما کے لئے غذائی ضروریات کا خیال رکھنے کے بارے میں والدین کی رہنمائی جاری رہنی چاہیے۔اجلاس کے دوران فوڈ فورٹیفیکشن پروگرام کے اہم نکات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد غذائی کمی کے شکار بچوں کو نیٹ ورک میں لاکران کاعلاج معالجہ کرانا ہے۔

متعلقہ عنوان :