ن لیگ یوتھ ونگ کے نو جوان پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں،وفاقی وزیر خرم دستگیرخان

پیر 21 مئی 2018 22:10

ن لیگ یوتھ ونگ کے نو جوان پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں،وفاقی وزیر خرم دستگیرخان
گوجرانوالہ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام جھوٹ اور الزام تراشی کرنیوالوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، شیر کا نشان پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کا نشان ہے ،الیکشن میں نوجوانوں کو ورغلانے والے الزام خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، پاکستان کے نوجوان جان چکے ہیں کہ ملک کیلئے مخلص اور ایماندار قیادت صرف نواز شریف ہی ہیں جو کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں، دھرنوں اور یوٹرن کی سیاست کرنیوالوں نے 5سال میں کے پی کے کا بیڑہ غرق کر دیا جس کا بدلہ کے پی کے کے عوام الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو یہاں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر یوتھ ونگ این اے 81محسن بٹ ، صدر پی پی 54عدنان بٹ ، اسماعیل سندھو ، یاسر بٹ ، ملک افضل ، صوبی بھٹی ، تیمور بٹ ، شیخ ضیاء ، بلال مغل ، رانا رحمان ، ارشد ایڈووکیٹ ، لئیق اسلم بٹ و دیگر بھی موجود تھے، وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نوجوانوں کی محنت اور ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی۔