سجاول ضلع شدید گرمی کا سلسلہ جاری، 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پیر 21 مئی 2018 22:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سجاول ضلع شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے ، پیرکو 44درجے کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔ شدید گرمی اور سورج کی تپش سے روزہ داروں کو پریشانی کاسامنا رہا جبکہ گرمی میں کاروبار معطل ہوکررہ گیا۔

(جاری ہے)

گرمی کے دوران علاقے میں برف کی قیمت میں اضافہ کردیاگیاہے اور دگنی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے ۔ لوگ افطاری کے مہنگی برف خریدنے پر مجبورہیں ۔شدید گرمی کے دوران بجلی کی بندش سے بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ادھر موسمیاتی ماہرین کے مطابق شدید گرمی کی لہرمزید جاری رہے گی اور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :