انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ

منگل 22 مئی 2018 09:20

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی، کافی اور کوکوا کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ایکسچینج میں خام چینی کے جولائی کے لیے سودے 0.32 سینٹ (2.7 فیصد ) بڑھ کر 11.98 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 9.20 ڈالر (2.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 339.40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 1.50 سینٹ (1.3 فیصد) بڑھ کر 1.1950 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 4 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1766 ڈالر فی ٹن طے پائے۔نیویاک کے جولائی کے لیے کوکوا کے سودے 8 ڈالر (0.3 فیصد) بڑھ کر 2716 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کے جولائی کے لیے کوکوا کے سودے 2 پائونڈ سٹرلنگ (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1918 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :