سعودی عرب، حشیش کی اسمگلنگ ناکام، 30 غیر ملکی سمگلر گرفتار

منگل مئی 11:00

ْ جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے ملک کی جنوبی سرحد پر کارروائی کرکے 1117 کلوگرام حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 30 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل ساحر الحربی نے بتایا کہ مملکت کے جنوبی سرحدی علاقے میں مٖحافظوں نے کاررووائی کرتے ہوئے 1117 کلوگرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 30 اسگلروں کو گرفتار کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں 13 ایتھوپین، 6 صومالی اور 11 یمنی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :