برونڈی کے ریفرنڈم میں نیا آئین منظور

منگل 22 مئی 2018 11:20

بوجمبورا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) برونڈی کے عوام نے حالیہ ریفرنڈم میں واضح اکثریت کے ساتھ نئے آئین کی منظوری دے دی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق برونڈی کے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنڈم میں ملک کے 4.7 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 96 فیصد نے حصہ لیا جن میں سے تقریباً 73 فیصد نے نئے آئین کے حق میں رائے دی جس میں صدارتی عہدے کی مدت میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں کے مطابق یہ ریفرنڈم خوف کی فضا میں منعقد ہوا ، تاہم حکومت کا مئوقف ہے کہ عوامی رائے دہی کا عمل آزادانہ اور منصفانہ تھا۔