فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کا مرکزی گانا’’تھارے واسطے‘‘ ریلیز

منگل مئی 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کا مرکزی گانا’’تھارے واسطے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دی سٹوری آف پوکھران‘‘ کا نیا گانا’’تھارے واسطے‘‘جاری کر دیا گیا ہے،گانا چھ لوگوں پر فلمایا گیا ہے، جو 2منٹ30سیکنڈ کے دورانیئے پر مبنی ہے۔ فلم25 مئی کو بھارت میںنمائش کے لئے پیش کی جائے گی،،فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی۔