چیئر مین سیفٹی کمیشن کی مردان میں بڑھتے سٹریٹ کرائم پر تشویش

منگل 22 مئی 2018 11:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبد العزیز نے شہر اور گرد ونواح میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ وہ اپنے دفتر میں سٹریٹ کرائم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں ڈی ایس پی شیخ ملتون سیف اللہ،کمیشن کی ممبر نعیمہ ناز، مرکزی تنظیم تاجران کے چیئرمین غلام سرور صراف اور دیگر نے شر کت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر اور گرد و نواح میں افطاری کے بعد پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے گا اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے عبد العزیز خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سٹریٹ کرائم کی بروقت رپورٹ کیا کریں تاکہ پولیس اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل بروقت تیار کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام سٹریٹ کرائم کی شکایات کے حوالے سے سیفٹی کمیشن کے دفتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔اجلاس میں شہری علاقہ بغداد ہ میں رہزنی کی واردات کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان قانون دان صہیب اختر ایڈوکیٹ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اورانہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس کیس میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :