ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس پانی نہیں ہے، شازیہ مری

منگل 22 مئی 2018 14:25

ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس پانی نہیں ہے، شازیہ مری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ گیس کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ میرا تعلق سانگھڑ سے ہے جو گیس دیتا ہے لیکن میرے حلقے میں گیس نہیں ہے، پانی کے مسئلہ پر میں احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہوں۔ ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس پانی نہیں ہے۔

لنک کینال کی بات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے پاس استعداد نہیں ہے۔ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کا معاملہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی وی کے ملازمین جو یہاں ڈیوٹی دیتے ہیں انہیں اعزازیہ نہیں ملتا اور جو ہیڈ کوارٹرز میں ہوتے ہیں انہیں مل جاتا ہے جس پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس معاملہ پر انہوں نے وزیر اطلاعات کو ڈی او لیٹر بھیجے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات سے بھی بات کی ہے اور یہ معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔