مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کا ہزارہ ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 14:25

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کا ہزارہ ایئرپورٹ کی تعمیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے ہزارہ ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے صوبے خیبر پختونخوا کی بات کرنا چاہتا ہوں، ہزارہ میں ڈرائی پورٹ اور ایئرپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بجٹ میں اس حوالے سے فنڈز مختص کئے گئے۔ اس کے علاوہ سیکشن فور کے لئے ڈی سی کے پاس 50 کروڑ کی رقم بھی ہے۔

(جاری ہے)

میں شیخ آفتاب سے درخواست کرتا ہوں کہ پارلیمان نے جو قرارداد پاس کی ہے اس پر کتنا عمل ہوا ہے جس پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پہلے یہ ایشو اٹھایا گیا تھا اور اس پر رابطے ہوئے تھے۔ ایوی ایشن سردار مہتاب کے پاس ہے‘ میں ان سے بات کرتا ہوں اور سیکشن فور کے حوالے سے فنڈز جاری کرتے ہیں۔ اس علاقے میں ایئرپورٹ اہم معاملہ ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور سی پیک کے حوالے سے بھی اس کی اہمیت ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت کے حوالے سے اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔