وزیراعلی سندھ سے چین کے بین الاقوامی نورینکو گروپ کے وفد کی ملاقات

منگل 22 مئی 2018 15:04

وزیراعلی سندھ سے چین کے بین الاقوامی نورینکو گروپ کے وفد کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے بین الاقوامی نورینکو گروپ کے صدر یوان کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفدنے ملاقات کی۔ترجمان وزیراعلی ہائوس کے مطابق اس موقع پر چینی وفد نے سندھ حکومت کے ساتھ کراچی سرکلر ریلوے ، ریڈ لائین بی آر ٹی اور سولر پینل سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے وفد کو پیپر ورک کرکے صوبائی وزارت منصوبابندی و ترقی کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سی پیک میں شامل ہے اور چینی حکومت کے پاس یہ منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔ ملاقات میں وزیر منصوبابندی و ترقی سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید اعوان و دیگر موجود تھے۔