توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں،شہباز اسلم

منگل 22 مئی 2018 16:22

توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں،شہباز اسلم
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی پانی روکنے کے باعث ملک میں پانی کا بحران ہے اس لیے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے ضیاع کو روکنے کی ضروت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر میں مزید تاخیر ملک کی زرخیز زمینوں کو بنجر بنادے گی ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر تمام صنعتکار تنظیمیں اور کاروباری اداروں نے متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرکے حکومت کو سفارشات پیش کردی ہیں ۔کالا باغ ڈیم ہی واحدقابل عمل اور جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے جس سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اور دریائوں میں سارا سال زراعت کیلئے بھی پانی دستیاب رہے گا ۔زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیاب ہوگا ۔