عوامی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدا مات کر نے کے دعویدار صرف خود کو سرخرو کر نے میں لگے ہیں ،حقیقت میں عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا گیا ، میر صادق عمرانی

منگل 22 مئی 2018 16:33

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر اور سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ صوبے کو ترقی کے راہوں پر گامزن کرنے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدا مات کر نے والے دعوے دار صرف خود کو سرخرو کر نے میں لگے ہیں حقیقت میں عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا گیا مہنگائی ہو چاہیے امن امان کی بات تو ہر کام میں وہ صفر ہے اور کچھ نہیں بڑی بڑی باتیںکر نے والوں کے دور میں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن ان کے حقوق کی کسی کو پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کو مفلوج بنا کر رکھا ہے بد امنی غربت موجودہ حکومت کی طرف سے عوام کو سوغات ہے پی پی پی کے دور اقتدار میں کاغذی کاروائی نہیں بلکہ حقیت میں عوام کی فعال و بہبود کے عملی اقدامات کیئے گے جو عوام کے سامنے عیاں ہے انہوں نے کہا پی پی پی کے ہر کارکن کے دل میں عوامی خد مت کے سوا کچھ نہیں عوام کی حقیقی خد مت پی پی پی کے سواکسی نے نہیں کی بڑی بڑی باتیں کر نے والوں نے نصیرآباد میں غنڈا راج قائم کر دیا ہے جس کا جب چاہیے جہاں من چاہیے سرکاری زمینوں کو قبضہ کر سکتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جو نعرے لگایا اس کو پورا کیا اور اپنے منشور اور بھٹو ازم کو پورا کر نے میں کبھی پہچے نہیں ہٹا اورعوام کی خد مت اور عوام کے حقوق کی جنگ میں اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا مگر عوام کی حقوق کی سودے بازی نہیں کی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بولنے والوں کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام کا سمندر ہے جس سے ان کو ان کے جاوب مل جاتے ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی اپنے حقیقی عوامی پارٹی مانتی ہے۔