لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے کیخلاف درخواست سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بجھوا دی

منگل 22 مئی 2018 16:47

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے کیخلاف درخواست ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے اعلان کے باوجود سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے کے خلاف درخواست سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بجھوا دی اور ہدایت کی کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست گزار قرةالعین کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی ملازمتوں کے لیے وزیراعظم اسسٹنس پیکج کا اعلان کیا تھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکیج کے مطابق ملازمت دینے کا حکم دیا جائے ۔