رنبیر کپور پہلی بار آئی پی ایل فائنل کی تشہیر کیلئے ٹی وی شو کی میزبانی کیلئے تیار

ایک کروڑ کے عوض معاہدہ طے پا گیا

منگل 22 مئی 2018 17:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کی تشہیر کیلئے ٹی وی شو ’’کرکٹ فائنل پارٹی تو بنتی ہے‘‘ کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور 27مئی کو ہونیوالے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے سلسلے میںپہلی بارٹی وی شو’’کرکٹ فائنل پارٹی تو بنتی ہے‘‘کی میزبانی کریں گے جس کے پرومو کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے،جس کیلئے رنبیر کپور کو تقریبا ًایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائیگا،شو میں رنبیر کپور بھی شو میں اپنی فلم ’’سنجو‘‘ کی تشہیر بھی کریں گے جبکہ اداکار سلمان خان،انیل کپور،جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3‘‘ اور اداکارہ کرینہ کپور خان اور سونم کپور فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ کی تشہیر کیلئے شرکت کریں گے اور انہوں نے اپنے حصے کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔