زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کو کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم

منگل مئی 17:03

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) زمبابوے کی پارلیمانی کمیٹی نے سابق صدر رابرٹ موگابے کو کل 23 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ان کے نام کا سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں اپنے دور صدارت کے دوران ہیرے کے شعبے میں اربوں مالیت کی بدعنوانی کرنے کے الزامات پر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے ثبوت فراہم کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔ کرپشن الزامات کا شکار موگابے کو گزشتہ برس نومبر میں فوج نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا عدالت میں ان سے 2016 میں بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کے الزامات کے مقدموں کی سماعت کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :