الحمراء نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے‘آصف راہی

منگل 22 مئی 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) اسٹیج ڈراموں کے نامور پروڈیوسر آصف راہی نے کہا ہے کہ الحمراء نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیج ڈراموں کے نامور پروڈیوسر آصف راہی نے کہا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی پروموشن کیلئے کوئی ادارہ موجودہ نہیں ہے اور مناسب پلیٹ فارم فراہم نہ کرنے کیوجہ سے نیا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے،ایسے میں الحمراء فنکاروں کو نہ صرف تربیت فراہم کرتا ہے بلکہ فنکاروں کو اپنی صلاحیت کا اظہار کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر میں نے آج تک اصلاحی اور فیملی کھیل پیش کئے ہیں ،فیملی تھیٹر کی واپسی میرے مشن میں شامل ہے اور آئندہ بھی شائقین ڈرامہ کے ذوق کے عین مطابق اچھے اورمعیاری کھے پیش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :