دمشق کو داعش سے آزاد کرادیا،شامی حکومت کا دعوی

منگل 22 مئی 2018 17:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) شامی حکومت نے کہا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے لیکر اب تک پہلی بار طویل لڑائی کے بعد دمشق کو داعش سے آزاد کرادیا گیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ کی خانہ جنگی سے لیکر اب تک پہلی بار حکومت نے دارالحکومت دمشق کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ حاصل کی گئی زمین حکومتی فورسز کو باغیوں کے زیر قبضہ اسرائیلی سرحد سے ملحقہ جنوبی علاقوں کی جانب پیش قدمی میں معاون ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :