بین الاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ

منگل 22 مئی 2018 17:28

بین الاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) بین الاقوامی گولڈمارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا350روپے مہنگا ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرسے بڑھ کر1293ڈالرہوگئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں312روپی کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56800 روپے سے گھٹ 57150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت48685 روپے سے گھٹ کر48997 روپے ہو گئی ۔منگل کوفی تولہ چاندی کی قیمت اور10گرام چاندی کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت760روپے اور10گرام چاندی کی قیمت651.42روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :