شہرکے گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم و گندم وصولی کا عمل جاری ہے،ڈی سی

منگل 22 مئی 2018 17:29

شہرکے گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم و گندم وصولی کا عمل جاری ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہاہے کہ شہر کے چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر 217670 بار دانہ کی تقسیم کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جبکہ183721بار دانہ کی تقسیم اب تک عمل میں لائی گئی ہے اور تقسیم کا84 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے، ڈی سی لاہورنے کہا کہ گند م کی 156829بوریاں اب تک وصول کی جا چکی ہے اورگندم وصولی کا عمل72فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری رہے گا، سمیر احمد سید نے کہا کہ اے سی صاحبان اور محکمہ فوڈ افسران اس عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :