مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:01

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔مقامی و عالمی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت پھر بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی،جمعہ کو ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 386500 روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 10گرام سونیکی قیمت 2143 روپیبڑھ کر 331361 روپیہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 3645 ڈالر کا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :