پشاور، محکمہ انسداد دہشتگردی عدالت نے بارودی مواد منتقل کرنے کے الزام میںگرفتار ملزم کو انیس سال قید کی سزا سنادی

منگل 22 مئی 2018 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بارودی مواد پشاور منتقل کرنے کے دوران گرفتار ملزم کو انیس سال قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نوراسلام دوہزار سترہ میں بارودی مواد پشاور منتقل کرتے ہوئے گرفتار ہواتھا ملزم کے قبضے سے تین کلو بارودی مواد برآمد ہواتھا ملزم بارودی مواد دہشتگردی کی غرض سے پشاور منتقل کررہاتھا ملزم پر جرم ثابت ہونے پر چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی مقدمہ پر دوبارہ سماعت کے دوران ملزم پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مزید پانچ سال قید کی سزاسنائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :