Live Updates

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا

منگل 22 مئی 2018 19:45

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے صدر رائے حسن نواز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشنز و دیگر احکامات منسوخ کردیئے ‘پی ٹی آئی کے کارکن مجاہد حسین گیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے رائے حسن نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان نے پانچ رکن بنچ کے ہمراہ کی ‘رائے حسن نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیس نومبر 2017ء کوانہوں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد وہ پارٹی کے معاملات سے لا تعلق ہیں جس پر مخالف وکیل نے عدالت کے سامنے رائے حسن نواز کے بطور صدر جاری کردہ نوٹیفکیشنز ‘ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کیلئے کئے انٹرویوز کے ثبوت پیش کردیئے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے رائے حسن نواز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے آئندہ کیلئے پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا اور بیس نومبر کے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشنز ‘امیدواروں کے انٹرویوز اور ان کی سفارشات کو کالعدم قرار دیدیا ‘رائے حسن نواز کے فارغ ہونے سے تحریک انصاف ویسٹ ریجن تنظیم میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے کیونکہ صدر کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدر معاملات سنبھالتا ہے لیکن رائے حسن نواز کسی فرد کو اس عہدے پر تعینات نہیں کیا جس کی وجہ سے سترہ اضلاع مشتمل تنظیم کے امور بری طرح ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات