پبی، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 8 کلوگرام چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار

منگل 22 مئی 2018 20:17

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) تھانہ پبی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 8 کلوگرام چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چند لوگ پبی کے علاقے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں جس کیلئے وہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات علاقہ پبی میں لا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر DSP پبی لقمان خان کی سربراہی میں SHO تھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروش کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ حسب اطلاع پبی میں مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاںکر کے ڈاگئی چوک پر 2 افراد کو بغرض تلاشی روکا گیا جن کی تلاشی لینے پر اُن کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان شیراز ولد جان عالم اور طفیل ولد صمد خان ساکنان ڈاگئی جدید کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیااسی طرح رانڈو خوڑ جلوزئی میں احسان اللہ ولد رحمان گل ساکن بانڈہ نبی کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر ہو کرمزید تفتیش جاری ہیں۔