کوئٹہ ،ہزار گنجی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کلی رئیسانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نور محمد کو قتل کردیا ،واقع کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاجہاں پر لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ،مزید کاروائی پولیس کررہی ہے ۔