جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ کا عدالت سے رجوع

منگل 21 اکتوبر 2025 13:34

جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ کا عدالت سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کے خلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔سیدہ سکینہ بخاری کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذلفی بخاری کی ہمشیرہ نے بابر اعوان کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جائیداد کی بہنوں میں تقسیم سے قبل نیلامی نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سیدہ سکینہ بخاری کی جائیداد نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :