ضیاالرحمان کو مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ پیڈیاٹرک تعینات کردیا گیا

منگل 22 مئی 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضیاالرحمان ولد عزیز الرحمن کی فوری طورپر مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ پیڈیاٹرک ( بی ایس۔

(جاری ہے)

18 ) تعینات کردیا گیا ،وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریںگے اور ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت ہونگے جبکہ ان کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔