افغانستان ، بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 45 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

منگل 22 مئی 2018 22:32

ْقندھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ 38 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملکی خفیہ ادارے، نیشنل ڈائریکٹوریٹ ا?ف سکیورٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بم ایک مکینک کی ورک شاپ میں رکھا گیا تھا جو ناکارہ بنانے کی کوشش سے قبل ہی پھٹ گیا۔ تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے۔