اسرائیل نے فلسطینی درخواست کی قانونی حیثیت چیلنج کر دی

بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل فلسطین معاملے پر تحقیقات کی مجاز نہیں ،اسرائیل کا موقف

منگل مئی 22:32

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اسرائیل نے فلسطین کی درخواست کی قانونی حیثیت چیلنج کر دی، بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل فلسطین معاملے پر تحقیقات کی مجاز نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کی طرف سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری سے متعلق پالیسی اور وہاں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میں یہ درخواست آج منگل کے روز جمع کرائی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل فلسطین معاملے پر تحقیقات کی مجاز نہیں ہے، کیونکہ ایک تو اسرائیل اس عدالت کا رکن نہیں ہے اور دوسرا فلسطینی اتھارٹی کوئی ریاست بھی نہیں ہے۔