لورالائی میڈیکل کالج کی کلاسزکا آغاز 29 مئی2018سے ہوگا،پرنسپل

منگل 22 مئی 2018 23:39

لورالائی۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء)پرنسپل میڈیکل کالج لورالائی کے ایک اعلامیے کے مطابق تمام طلباء ،طالبات،اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے لورالائی میڈیکل کالج کی کلاسزکا آغاز 29 مئی2018سے ہوگا لہذا تمام طلباء، طالبات،اور اساتذہ کرام سے گذارش ہے کہ وہ اپنی حاضری کومقررہ تاریخ کو یقینی بنائیں۔