سندھ پبلک سروس کمیشن کی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میں مختلف امیدواروں کی کامیابی کا اعلان

منگل 22 مئی 2018 23:39

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ سندھ میں رواں ماہ پلاننگ آفیسر ( سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکشن ) بی پی ایس 17-کی اسامی کیلئے اہل امیدواروں سے لیے گئے انٹرویو میں ارسلان علی تھہیم ، پلاننگ آفیسر ( انرجی سیکشن)بی پی ایس 17-کی اسامی کیلئے کائنات شمس کاکیپوٹو اور محمد دانش خان جبکہ پلاننگ آفیسر ( ایجوکیشن سیکشن) بی پی ایس 17-کی اسامی کیلئے غلام محمد سمیجو اور ساجد علی شاہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ امید وار مذکورہ نتائج کمیشن کی ویب سائٹ www.spsc.gov.pkپر بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :