شاہ محمود قریشی سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں، لگتا ہے قریشی صاحب نیا سیاسی سفر کرنے والے ہیں ،سعید غنی

منگل مئی 23:40

شاہ محمود قریشی سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں، لگتا ہے قریشی صاحب نیا سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں، لگتا ہے کہ قریشی صاحب نیا سیاسی سفر کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آگے شاہ محمود قریشی کی دال نہیں گلے گی کیونکہ جہانگیر ترین نے گزشتہ پانچ سال کے دوران پختونخوا میں عمران نیازی کا فرنٹ مین بن کر مال سمیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی زبان مستقبل میں خود ان کے لئے پشیمانی کا باعث بنے گی۔ ممکن ہے کہ شاہ محمود قریشی اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد حیثیت سے لڑے۔ سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے مرید بھی ان کے کردار پر نالاں اور ناراض نظر آتے ہیں ۔نطارق ورک