فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے لئے سومیت ویاس کا نام پروڈیوسر ریحا نے تجویز کیا

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر ریحا نے فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے لئے سومیت ویاس کا نام تجویز کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں میل کردار کے لئے ایسے اداکار کی تلاش تھی جو پہلے کرینہ کپور خان کے ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر نہ ہوئے ہوں جس پر پروڈیوسر ریا نے سومیت ویاس کا نام تجویز کیا۔ فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، کرینہ کپور خان، سوارا بھاسکر ، شیکھا تلسانیا اور سومیت ویاس شامل ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :