دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے ساتھ نہیں جیتی جا سکتی، صدر اردوان

بدھ 23 مئی 2018 15:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے ساتھ نہیں جیتی جا سکتی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میںآک پارٹی کے رہنما و صدر ِ ترکی رجب طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں سفراء کی روایتی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے ساتھ نہیں جیتی جا سکتی، بعض ممالک کو انسداد ِ دہشت گردی میں دہرے معیار سے اب باز آجانا چاہیے۔

خطاب میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا کسی رعایت کے جدوجہد کرنے کی اہمیت کا ذکر کرنے والے انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم’’پی کے کے‘‘ اور اس کے شام میں بازو پی وائے ڈی/وائے پی جی، داعش، القاعدہ اور نئی نسل کی ہائبدرڈ تنظیم فیتو کے خلاف ہماری جدوجہد پٴْر عزم طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

تا ہم ، بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دہرا معیار تا حال جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایک یورپی ممالک ،معصوم انسانوں کا قتل کرنے والوں کے لیے اب محفوظ مقام کی حیثیت اختیار کرتے چلے جا رہے ہیں۔ جہاں وہ بلا کسی ڈر کے زندگی گزار رہے ہیں۔اس طریقے سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد نہیں ہو سکتی، اس نا موزوں صورتحال کو ختم کرتے ہوئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔