سیاحت کی صنعت مختلف ممالک کے درمیان صحتمند تعلقات کو فروغ دینے میںمعاون ہے، راجہ حسن اختر

بدھ 23 مئی 2018 17:29

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سیاحت کی صنعت مختلف ممالک کے درمیان صحتمند تعلقات کو فروغ دینے میں بہت مدد کرتی ہے، سیاحت سیاحوں کی طرف سے سامان اور خدمات کی ادائیگی کی شکل میں مقامی معیشت میں آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے، ملک کی معیشت کو بڑھانے کے لحاظ سے یہ بہت اہم صنعت ہے، سیاحت کے فروغ سے پاکستان کثیر زر مبادلہ کما سکتا ہے جو معدنی وسائل ہمارے شمالی علاقوں میں بہتات سے پائے جاتے ہیں کو بروئے کار لا کر بہت بڑی تعداد میں چھوٹی انڈسٹریز قائم کی جاسکتیں ہے، ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے ’’ٹورازم‘‘ کے چیئرمین اور لاہور چیمبر میں آزاد گروپ کے بانی چیئرمین راجہ حسن اختر نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ’’پاکستان میں سیاحت کے فروغ‘‘کے عنوان سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ انسان ہمیشہ ہر چیز کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اسی وجہ سے سیاحت دنیا میں سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے علاوہ باقی صوبوں میں بے شمار ٹورسٹ پوائنٹ ہیں جنہیں دنیا بھر میں سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں پاکستان میں ٹورازم کے فروغ کیلئے انتھک محنت کرنا ہوگئی، لاہور ایک پرانا تاریخی شہر ہے اور اس تاریخی شہر میں کئی عمارتیں تاریخی لحاظ سے بہت اہم ہیں ہم لاہور میں مختلف فیسٹول منا کر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :