پشاور، ثناء اللہ کوسول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی تعیناتی کے احکامات جاری

بدھ 23 مئی 2018 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے تناظر میںثناء اللہ ولد اکبرخان کی بحیثیت سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی (بی پی ایس۔

(جاری ہے)

18 ) تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انکی تعیناتی ،ان کی ڈگریوں کی تصدیق ،میڈیکل فٹنس اورچارج لینے کی تاریخ سے تصور کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔