شہر کی سکیورٹی کیلئے بین الاقوامی معیار کے جدید نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے

کامسیٹ یونیورسٹی کی16 رکنی اساتذہ وطلباء وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ دی گئی اتھارٹی کی قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ سکیورٹی، سرویلنس اور جدید پولیسنگ بارے ریسرچ میں معاونت جاری

بدھ 23 مئی 2018 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کا جدید نظام نافذ کیا جو قابل ستائش ہے۔ اتھارٹی میں نوجوان ورک فورس کو جدید آلات کی مدد سے سرویلنس کرتے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی راہنمائی کرتے دیکھنا باعث مسرت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کامسیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر کیا۔

16رکنی وفد پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی گئی۔اساتذہ و طلبہ کے وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور کیمرہ مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی گئی ۔ کامسیٹ یونیورسٹی کے وفد کو میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ بارے بھی بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ اتھارٹی میں بین الاقوامی معیار کے سکیورٹی پروٹوکولزاور نوجوان ورک فورس باعث فخر ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے سکالرز کے ساتھ سکیورٹی و سرویلنس اور جدید پولیسنگ بارے ریسرچ میں معاونت کر رہی ہے۔