ایف بی آر نے فی تقریب ایڈوانس ٹیکس لاگو کرنے کے لئے پشاور ،مردان ،ابیٹ آباد ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان کے شادی ہالوں کی نشاندہی کر دی

بدھ 23 مئی 2018 20:26

ایف بی آر نے فی تقریب ایڈوانس ٹیکس لاگو کرنے کے لئے پشاور ،مردان ،ابیٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) ایف بی آر نے فی تقریب ایڈوانس ٹیکس لاگو کرنے کے لئے پشاور ،مردان ،ابیٹ آباد ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان کے شادی ہالوں کی نشاندہی کر دی گئی ہیں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں میں واقع شادی ہالوں میں شادی ، ولیمہ ، سالگرہ ، دیگر پرتعیش تقریبات کے انعقاد کے ضمن میں فی تقریب کے مجموعی بل کے پانچ فیصد یا بیس ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبے کے دیگر چھوٹے شہروں میں ہونے والے ایسے تقریبات کے مجموعی بل کے پانچ فیصد یا دس ہزار روپے فی تقریب ایڈوانس ٹیکس لاگو کیاجائے گا اس ضمن میں ایف بی آر نے خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں اور چھوٹے شہروں کی نشاندہی کردی ہیں۔بڑے شہروں میں پانچ شہر قرار دیئے ہیں جبکہ بیس اضلاع کو چھوٹے شہر قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :