کراچی، ساس نے بہو اور شیر خوار بچے کو چھت سے دھکا دے دیا، خاتون اور بچہ جاں بحق

بدھ 23 مئی 2018 21:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) کراچی میں بہو کو ساس نے مبینہ طور پر شیر خوار بچے سمیت چھت سے دھکا دے دیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ساس نے بہو کو شیر خوار بچے سمیت چھت سے دھکا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں خاتون رمشا بچے سمیت جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کے وقت گھر میں رمشا کا شوہر موجود نہیں تھا۔ واقعہ کے وقت گھر میں موجود افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔