ٹنڈوالہ یار، درجنوں آبادگاروں کا پانی نہ ملنے کے خلاف ٹنڈوالہ یار چمبڑ کی مین شاہرہ پر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 مئی 2018 22:02

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) تعلقہ چمبڑ کے درجنوں آبادگاروں نے پانی نہ ملنے کے خلاف ٹنڈوالہ یار چمبڑ کی مین شاہرہ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹنڈوالہ یار چمبڑ کو آنے جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیاں ایک گھنٹے تک بلاک ہوگئی جس کے باعث مذکورہ گاڑیوں میں موجود مسافروں میں شامل خواتین بچوں بوڑوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ شدید گرمی میں اپنی منزلوں پر تاخیر سے پہنچے جبکہ مظاہرین نے محکمہ آبپاشی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت سندھ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

بین بجا کر احتجاج بھی کیا اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے مرک لغاری ، مبارک خاصخیلی ، انور رند ،دل جان لغاری ودیگر نے بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے محکمہ آبپاشی اور حکومت سند ھ کی مبینہ ملی بگھت کے ذریعے ہم سندھ کے آبادگاروں کی زرعی زمینوں پر معیا کئے جانے والا پانی بند کیا ہوا ہے جس کے باعث ہماری زمینیں بنجر سے بنجر ہورہی ہے اور پانی کی بندش کے خلاف پورے سند ھ میں آبادگار روز کی بنیاد پر پانی کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرے و دھرنے دے رہے ہیں اس کے باوجود بھی ہم آبادگاروں کو پانی نہیں دیا جارہا انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح ہمیں پانی نہیں دیا گیا تو ہم بھیک مانگنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آبادگاروں کو فاقہ کشی سے بچانے کے لئے پانی معیا کیا جائے تاکہ ہم آبادگاروں کی زمینیں آبادگار ہوسکے ۔