پی آئی اے میں 2008سے لیکر ابتک 632انکوائریاں ہوئیں اور 244 ملازمین برطرف کئے گئے،حکومت

بدھ 23 مئی 2018 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے میں 2008سے لے کر اب تک 632انکوائریاں کروائی گئیں، جن میں سے 244کی برطرفی،107کی سرزنش ،69کیس بند کئے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی مراد سعید کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج برائے ہوابازی ڈویژن نے تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی ای)میں انتظامی آپریشنل اور سیکیورٹی نقائص پرواز کے تحفظ اور مالیات سے متعلق 12مارچ 2008سے لے کر اب تک 632انکوائریاں کروائی گئیں، جن میں سے 244کی برطرفی/ برخاستگی کی گئی جبکہ 107کی سرزنش کی گئی،69کیس بند کئے گئے،78کو مراسلہ ناراضگی/نصیحت/ تنبیہ کی گئی،32سے استعفے لئے گئے،65سے اظہار وجوہ کے نوٹسز واپس لئے گئے جبکہ 26کی بریت ہوئی،9کی سالانہ انکریمنٹ روکی گئی جبکہ 2کی تنزلی کی گئی۔