ڈپٹی کمشنر کا سبزی وفروٹ مارکیٹ کادورہ ، نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 23 مئی 2018 23:42

لیہ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے علی الصبح سبزی وفروٹ مارکیٹ کادورہ کیااور اشیاء خورو نوش کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے مختلف سبزیوں اورپھلوں کی کوالٹی چیک کی،اس موقع پر ای اے ڈی اے طاہر محمود،انسپکٹرنوید اولکھ بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بولی کے نظام کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور طے شدہ نرخ نامے کی مقررہ اوقات میں دکانداروں کو فراہمی یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ منڈی سے معیاری سبزی اور فروٹ رمضان بازار میں فراہم کیے جائیں تاکہ روزہ دار ان سے مستفید ہو سکیں،ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی ،سکیورٹی اور پارکنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔