سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں باغیوں کی طرف سے فائر کیا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل مار گرایا

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعرات کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔العربیہ ٹی ویکے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ یمن سے جازان میں داغا گیا میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہگذشتہ پیرکو بھی یمن کے شہر صعدہ سے حوثی باغیوں نے جازان شہر پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔