عامر خان کردار میں خود کو مکمل طور پر ڈھالنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں، ویشال بھردواج

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ویشال بھردواج نے کہا ہے کہ اداکار عامر خان ایسے سپر سٹار ہیں جو کردار میں خود کو مکمل طور پر ڈھالنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ویشال بھردواج نے کہا ہے کہ تخلیقی اطمینان ان کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور کامیابی کی خواہش ہر انسان میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بھی کسی سے مختلف نہیں ہیں لیکن اب ان کی معیاری فلمیں بنانے میں پیسے اور شہرت کے لحاظ سے ترجیحات میں تبدیلی آگئی ہے، کامیابی ایک خوشی ہوتی ہے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہاسے کامیابی نہیں چاہیئے تو وہ جھوٹ بول رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار عامر خان ایسے سپر سٹار ہیں جو کردار میں خود کو مکمل طور پر ڈھالنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں لیکن دوسری صورت میں سٹار فلم کے کردار کے لئے اپنے سٹارڈم کو نہیں چھوڑتے۔