تحصیل ناظم بالاکوٹ کی کوششوں سے پانی کے پائپوں کی تقسیم شروع کر دی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 13:09

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد کی کوششوں سے پانی کے پائپوں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل بالاکوٹ کے مختلف علاقوں کے مسائل کے تدارک کیلئے ہر یونین کونسل کے نمائندہ و ممبر تحصیل کونسل نے تحصیل ناظم بالاکوٹ سے اپنے علاقوں کیلئے پائپوں کی فراہمی پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ سید ابراہیم احمد کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے زلزلہ کے بعد بالاکوٹ کو نظر انداز کیا گیا اور یہاں کے مکینوں کے بنیادی اور فوری حل طلب مسئلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں جن ترجیحات کا ذکر کیا تھا الحمد الله وہ مرحلہ وار ان پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :