ڈی سی کا سبزی و پھل منڈی کوٹ مومن کا دورہ‘ نیلامی اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:14

ڈی سی کا سبزی و پھل منڈی کوٹ مومن کا دورہ‘ نیلامی اور سپلائی کی صورتحال ..
سرگودھا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز سبزی و پھل منڈی تحصیل کوٹ مومن کا دورہ کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوںنے دکانداروں، پھڑیوں اور آڑھتیوں کو ریٹ کارڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کر کے صارفین کو سبزیوں اور پھلوںکی بلا تعطل وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے رمضان بازاروں میں معیار ی سبزیوں اور پھلوں کی فرہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اپنی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کروائے اور ریٹ لسٹیں جاری کر کے ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کیلئے عملی اقدمات کرے۔

متعلقہ عنوان :