جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملیر ندی میں کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار 3 شہریوں کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملیر ندی میں کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار 3 شہریوں کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملیر ندی میں کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار 3 شہریوں بادشاہ خان، زبیر اور اور اکرام کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو پابندی کے باوجود ملیر ندی میں کچرا پھینک کر دفعہ 188 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔عدالت نے تینوں شہریوں کی شخصی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :